• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن خیل کے سماجی ٗسیاسی وعوامی حلقوں نے امن کی بحالی کیلئے ریلی نکالی

پشاور( وقائع نگار )حسن خیل سب ڈویژن پشاور کے سماجی ٗعوامی اور سیاسی حلقوں نے امن کی بحالی اور علاقے کو محفوظ بنانے پر مقامی پولیس کے حق میں کوہاٹ روڈ پر ریلی نکالی ریلی کے شرکاء نے پولیس کی بہتر کارگردگی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پولیس اس وطن کے محافظ ہیں اور ان کی کوششوں سے قیام امن یقینی ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ تھانہ حسن خیل سب ڈویژن پشاور کی پولیس کی بہتر اقدامات کی وجہ سے مقامی لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنا دیا گیا ہے اور امن قائم رکھا ہے دوسری طرف مقامی لوگوں کی خوشحالی و ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے لوگ ان کی کارکردگی سے مکمل طور پر مطمئن ہیں
پشاور سے مزید