• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے عوام کو متحد ہو کر خوشحالی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، قاری صداقت علی

ویانا (اکرم باجوہ) منہاج سنٹر ویانا میں سالانہ بڑی گیارہویں شریف کے سلسلہ میں ذکر نعت محفل کا انعقاد صدر منہاج القرآن آسٹریا حفیظ اللہ قادری کی زیر صدارت کیا گیا ۔محفل میں عالمی شہرت یافتہ معروف قاری و نعت خواں سید صداقت علی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت منہاج القرآن آسٹریا کے صدر حفیظ اللہ قادری نے حاصل کی اور نعت رسول مقبول صلی کو گلہائے عقیدت کے پھول پیش کرنے والوں میں احتشام جامی،حاجی محمد اکبر، جنید شاہین اور مقصود احمد مغل شامل تھے۔ نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد قاری سید محمد صداقت علی نے تلاوت قرآن پاک پیش کی۔ قاری سید صداقت علی نے میاں محمد بخش کے اشعار بھی نعت کی صورت میں پیش کیے۔ قاری صداقت علی نے منہاج القرآن آسٹریا کا ذکر نعت محفل میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اجتماعی دعائیہ کلمات میں امت مسلمہ فلسطین ،کشمیر اور شہداء پاک فوج کےلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ محفل میں کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی جبکہ محفل کے احتتام پر درودو سلام پیش کیا گیا اور حاضرین شرکاء کی پاکستانی روایتی لذیذ کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔ اخر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاری سید صداقت علی نے پاکستان میں دہشت گردی کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کے عوام کو متحد ہو کر پاکستان کی سربلندی خوشحالی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ صدر منہاج القرآن و دیگر نے قاری سید صداقت علی کا منہاج القرآن سنٹر تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا۔

یورپ سے سے مزید