برمنگھم (نمائندہ جنگ) پاکستان، یورپ اور برطانیہ کے صحافی و تھنک ٹینک برٹش پاکستان کمیونٹی کے کوارڈینیٹر وقار ملک کے خالہ زاد بھائی ٹیکسٹائل انجینئر ملک مظہر محمود لاہور میں انتقال کر گئے۔ ملک مظہر آرمی آفیسر ملک عبدالرحمٰن کے صاحبزادے ،سابق کونسلر جہلم ملک خالد محمود ،انجینئر ملک ظفر محمود، انجینئر ملک اظہر محمود ،انجینئر ملک آفتاب محمود ، ملک شاہد محمود مقیم کویت کے بھائی تھے۔ ان کی وفات پر برسلز سمیت برطانیہ کی مساجد میں دعائے مغفرت کی گئی جب کہ پاکستان کی سیاسی و غیر سیاسی شخصیات اور فلاحی ، سماجی، ثقافتی تنظیموں نے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئےصبر کی دعا کی ہے۔