کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی عوامی کالونی میں 2 مذہبی گروہوں کے مابین تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے ،پولیس نے دونوں گروہوں کے خلاف مقدمات درج کرکے 8 افراد کو گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق کورنگی عوامی کالونی میں 2 مذہبی گروہوں کے مابین تصادم کے دوران ایک دوسرے پر فائرنگ کی گئی ،جس کے باعث گولیاں لگنے سے25سالہ جنید شاہ ولد قاسم،17سالہ سید رضا ولد سید محسن ،24سالہ ساجد ولد سجاد،26سالہ عادل ولد انور زیب ،22سالہ حماد ولد بشیر خان زخمی ہوگئے جبکہ تیز دھار آلے کے وار سے 25سالہ جعفر ولد قاسم بھی زخمی ہوا،واقعے کی اطلاع پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار موقع پرپہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لیکر امن و امان پر قابو پانے کی کوشش کی جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔