کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے سوتیلی ماں کے خلاف گفٹ ڈیڈ حاصل کرنے سے متعلق درخواست پر فریقین کو طلب کرلیا،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل بینچ کے روبرو سید مسعود علیشاہ کی اپنی سوتیلی ماں فیروزہ بیگم کے خلاف گفٹ ڈیڈ حاصل کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، لیاقت آباد میں 300 گز کی جگہ کا قبضہ حاصل کرنے کے لیئے رجوع کیا، درخواست گزار سپریم کورٹ سے غیر حاضر رہے ، عدالت نے 16 اکتوبر کو فریقن فریقین کوطلب کرلیا ، عدالت نے حکم دیا کہ عدم پیشی پر درخواست کو خارج کردیا جائیگا۔