• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، پاکستانیوں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت، حکام سے جواب طلب

کراچی (آئی این پی) سندھ ہائی کورٹ میں ساڑھے 11کروڑ پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کے کیس کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی۔ وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن نے جواب جمع نہیں کرایا، جس پر عدالت نے 15 روز میں متعلقہ حکام سے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن سے جواب طلبی ضروری ہے، وفاقی حکومت قانون سازی میں مسلسل تاخیر کر رہی ہے، ابھی تک کوئی نیشنل سائبر پالیسی نہیں، سائبر سے متعلق پاکستان میں 4بڑے واقعات ہو چکے، پرنسپل ڈیٹا پروٹیکشن بل 2023میں اسمبلی میں لایا گیا تھا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ بل منظور ہوا یا نہیں اس کی بھی تفصیلات پیش کی جائیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پاکستانیوں کا ڈیٹا 2.1ارب ڈالرز میں ڈراک ویب پر فروخت کیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید