کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج،محدود سیکٹرز میں خرید و فروخت سے مارکیٹ میں اتار چڑھاو کے بعد ملا جلا رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں 222پوائنٹس کی کمی، 46.27 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی، سرمایہ کاری میں7ارب 77کروڑ19لاکھ روپے کا اضافہ، کاروباری حجم 14.81فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتےکا آغاز مثبت زون میں ہوا ،تاہم خرید وفروخت صرف چند کمپنیوں کے شیئرز تک محدود رہی ،سرمایہ کاروں کی اس محدود خریداری سے 100انڈیکس622پوائنٹس کے اضافے سے 86 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔