کراچی(اسٹاف رپورٹر) طلبہ الائنس جامعہ کراچی کی جانب سے طلباءکے مسائل کے حل کے لیے جاری احتجاج کے چوتھے روز میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ طلبہ و طالبات نے ایڈمن بلاک میں داخل ہو کر بھرپور نعرے بازی کی اور اپنا احتجاج جاری رکھا۔ طلبہ الائنس جامعہ کراچی کے تحت "حق دو جامعہ کراچی کو" تحریک کے تحت طلباء نے انتظامیہ سے فوری طور پر ان کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو وہ یونیورسٹی روڈ سمیت دیگر اہم مقامات بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ طلبہ و طالبات نے فیسوں میں فوری کمی، تعلیمی حقوق کی فراہمی اور دیگر مسائل کے حل کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر مسائل حل نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ مزید بڑھایا جائے گا ۔