کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے عمر کوٹ واقعے کی ذمے دار سندھ حکومت کو قرار دیتے ہوئے کراچی پریس کلب کے سامنے پر امن احتجاج کرنے والے سیاسی کارکنوں ، صحافیوں ، سول سوسائٹی کے ورکرز ،خواتین اور صحافیوں پر بدترین تشدد اور لاٹھی چارج کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے میں کہاہے کہ سندھ حکومت سندھ میں انتہا پسندی ، دہشتگردی کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ، حکومت اپنی ناکامی پر پردہ پوشی کرنے کے لیے پُرامن سیاسی کارکنوں کو گرفتار کر رہی ہے ، سندھ حکومت نے معاشرے میں امن اور بھائی چارے کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے ۔