• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ کی منظوری کے بعد سر کاری اداروں کی نجکاری کا 5 سالہ روڈ میپ تیار

اسلام آباد (رانا غلام قادر )وفاقی حکومت سر کاری اداروں کی نج کاری کیلئے2024سے 2029 تک کا پانچ سالہ روڈ میپ تیار کرلیا۔تیارکردہ پانچ سالہ پلان کےتحت تین مختلف مراحل میں چوبیس اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔کل گیارہ میں سے نو سرکاری بجلی تقسیم کارکمپنیوں،چار سرکاری بجلی پیداواری کمپنیوں،یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن اورزرعی ترقیاتی بینک سمیت دیگر اداروں کو نجکاری فہرست میں شامل کیا گیاہے،پہلے مرحلے میں ایک سال میں دس، دوسرے مرحلےمیں ایک سے تین سال میں تیراہ اداروں اور تیسرے مرحلے میں تین سے پانچ سال میں ایک ادارے کی نجکاری کی جائے گی. ۔وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت نجکاری کی جانب سے تیار کردہ فہرست کے مطابق پہلےمرحلےمیں ایک سال میں 10اداروں کی نجکاری کرنے کاپلان تیارکیاگیاہے۔

اہم خبریں سے مزید