کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے پنجاب کے علاقے پوٹھوار میں واقع ایک نئے کنویں ادھی ساؤتھ 9کنویں سے ہائیڈرو کاربن کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔پی پی ایل کے مطابق تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافے کے لئے ہماری مسلسل کوششوں کے نتیجےکے طور پر، ادھی مائننگ لیز میں کھدائی کی گئی ایک نئی ترقیاتی کنویں ادھی ساؤتھ-9 سے پیداوار کا آغاز ہوا ہے،کمپنی کی جانب سے پی ایس ایکس میں جمع کرائے گئے نوٹس کے مطابق ادھی ساؤتھ 9 کو کامیابی کے ساتھ 3430 میٹر کی گہرائی تک ڈرل کیا گیا اور حوصلہ افزا لاگ نتائج کی بنیاد پر پروڈکشن شروع کی گئی۔پی پی ایل کا مزید کہنا تھا کہ کنویں کے پلانٹ سے منسلک ہونے کے بعد 530 بیرل یومیہ تیل اور 0.6 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار حاصل ہوئی ہے۔