کراچی (نیوز ڈیسک)خام تیل کی قیمتوں نے پیر کو گزشتہ ہفتے کے تمام فوائد کو ختم کردیا کیونکہ چین کے اقتصادی محرک منصوبے سرمایہ کاروں کے درمیان اعتماد پیدا کرنے میں ناکام رہے، جبکہ مارکیٹ ایرانی تیل کے بنیادی ڈھانچے پر ممکنہ اسرائیلی حملوں کے بارے میں بے چینی میں رہی۔برینٹ کروڈ فیوچر 1.35ڈالر یا 1.7 فیصد کی کمی سے 77.69ڈالر فی بیرل پر بند ہوا جب کہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 1.32ڈالر یا 1.75فیصد کی کمی سے 74.24 ڈالر فی بیرل رہا۔