اسلام آباد (ساجد چوہدری)پاکستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی( پاک ای پی اے) کی جانب سے صنعتی یونٹس کی درجہ بندی نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے آڈٹ نے صنعتی یونٹس کی درجہ بندی اور ماحولیاتی ڈیٹا بیس تیاری کی سفارش کردی ، آڈٹ رپورٹ کے مطابق نیشنل انوائرمنٹ کوالٹی اسٹینڈرڈز (سیلف مانیٹرنگ اینڈ رپورٹنگ بائے انڈسٹری) رولز 2001 کے رول 4کے مطابق صنعتی یونٹ کی آلودگی کی سطح کی بنیاد پر ڈائریکٹر جنرل کسی بھی یونٹ کی اے بی یا سی درجہ بندی کرے گا جبکہ رول 3 کے مطابق تمام صنعتی یونٹس وفاقی ایجنسی کو ماحولیاتی مانیٹرنگ رپورٹس کو درست اور بروقت جمع کرانے کے ذمہ دار ہوں گے، رول 12 میں ہے کہ وفاقی ایجنسی ماحولیاتی مانیٹرنگ رپورٹس میں موجود ڈیٹا کو مرتب کر کے ان کا تجزیہ اور انتظام کرے گی جس کا مقصد قومی معیار کے معیارات کو نافذ کرنے اور ایک ماحولیاتی ڈیٹا بیس تیار کرنا ہے۔