• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممکنہ ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

اسلام آباد (مہتاب حیدر) ممکنہ ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز ، ایف بی آر نے اربوں روپے کے ٹیکس فراڈ کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک کے مختلف حصوں میں اربوں روپے کے ٹیکس فراڈ میں ملوث ممکنہ ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ ٹیکس مشینری نے اب تک 5 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جس میں ایک سرکردہ شخص بھی شامل ہے جو جعلی کمپنیاں بنا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہے۔ ایف بی آر کے ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن آف ان لینڈ ریونیو نے اب تک ملک بھر سے پانچ ملزمان کو گرفتار کیا ہے جس میں ایک سرکردہ مبینہ جعلساز بھی شامل ہے جو کاروبار کی چین بنانے میں مصروف ہے اور قومی خزانے کو اربوں سیلز ٹیکس کے نقصان میں شامل ٹیکس فراڈ کے لیے ذمہ دار اینڈ یوزرز/ بینیفیشریز چیف فنانشل آفیسرز (سی ایف اوز) کی اعلیٰ انتظامیہ کے چار اراکین شامل ہیں۔ اربوں کے سیلز ٹیکس فراڈ سے متعلق درج ایف آئی آر میں کارروائی کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو، حیدرآباد نے لیڈ پر جعلی ان پٹ ٹیکس کا دعویٰ کرکے سیلز ٹیکس فراڈ میں اکسانے/ترغیب سینے کے الزام میں لاہور کے ایک معروف بیٹری مینوفیکچرر کے چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) اور پرچیز آفیسر کو گرفتار کرلیا۔
اہم خبریں سے مزید