• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سونے کی قیمت میں200روپے فی تولہ کا اضافہ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3ڈالر فی اونس کے اضافے سے 2656ڈالر سے بڑھ کر 2659ڈالر فی اونس ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 200روپے فی تولہ کے اضافے سے 2 لاکھ 75ہزار 700روپے فی تولہ اور10گرام سونے کی قیمت 171روپے کے اضافے سے 2لاکھ 36ہزار 368 روپے ہو گئی تاہم چاندی کی قیمت 3050روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔
اہم خبریں سے مزید