کراچی ( اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 20پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 29 پیسے تک کم ہو گئی، یورو کی قیمت میں 40پیسے تک اور پاؤنڈ کی قیمت میں26پیسے تک کی کمی، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 277.50روپے پر برقرار رہی لیکن قیمت فروخت 20 پیسے کی کمی سے 277.75روپے سے کم ہو کر 277.55 روپے پر آگئی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 29پیسے کی کمی سے 278.15 روپے سے کم ہو کر 277.86روپے اور قیمت فروخت 10 پیسے کی کمی سے 279.45روپے سے کم ہو کر 279.35 روپے ہو گئی ہے،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 40پیسے کی کمی سے 301.85 روپے سے کم ہو کر 301.45روپے اور قیمت فروخت 38پیسے کی کمی سے 304.68روپے سے کم ہو کر 304.30روپے ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق پیر کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 26 پیسے کی کمی سے 360.81روپے سے کم ہو کر 360.55 روپے اور قیمت فروخت 20پیسے کی کمی سے 364.18 روپے سے کم ہو کر 363.98 روپے ہو گئی۔