• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیکسپئر کا ڈرامہ 21 ویں صدی اور پاکستانی حالات کے تناظر میں پیش

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جنگ جیو کے اشتراک سے جاری ورلڈ کلچر فیسٹیول کے 39ویں روزبھی شہریوں کی بڑی تعداد موجود رہی ، شیکسپئر کے ڈرامہ کو 21ویں صدی اور پاکستانی حالات کے تناظر میں پیش کیا گیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جیو اور جنگ کے اشتراک سے جاری ورلڈ کلچر فیسٹیول کے 39روز پیرزادہ سلمان کا تحریر کردہ ڈرامہ پیش کیا۔ جس کی ہدایت بھی پیرزادہ سلیمان کی تھی۔ یہ کھیل آٹھ یک زبانی Monologuesپر مبنی ہے۔ اس میں انہوں نے شکسپیئرکے مشہور کھیل ڈنمارک کے شہزادے کی کہانی کو اکیسویں صدی کے حالات اور پاکستان کی مقبول شخصیات اور واقعات کےحوالے سے دوبارہ پیش کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید