لاہور(خبرنگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے لاہور کے تعلیمی اداروں میں طالبات کو ہراساں کرنے، ریپ اور خودکشی جیسے سنگین معاملے پر چیف جسٹس ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ طالبات کے حوالے سے سنگین کیس پر سوموٹو ایکشن لیتے ہوئے وزرائےتعلیم سے رپورٹ طلب کی جائے۔