لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر، عمران نذیر اور عامر خان نےپارٹی رہنمائوں سے گفتگومیں کہا ہے کہ ملک کی معاشی صورت حال بہتر ہورہی ہے،ایس سی او کی میزبانی پاکستانی حکومت کررہی ہے، ایسے موقع پر احتجاج کی کال دیکر عملی طور پر ثابت ہو گیا ہے کہ پی ٹی آئی ملک دشمن قوتوں کے ہاتھوں کھلونا بن چکی ہے۔