ملتان(سٹاف رپورٹر )پنجاب حکومت نے ہونہار اورمستحق طلباء کیلئے سکالر شپ کا اعلان کردیا بتایاگیا ہے ،محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے 25 اکتوبر تک طلباء سے سکالر شپ کیلئے درخواستیں مانگ لیں ۔ سال 2024میں میٹرک کرنےوالےطلباء سکالرشپ کے اہل ہوں گے، یتیم طلباء اورگریڈ ایک سے 4 تک ملازمین کے بچے اپلائی کرسکیں گے، اسکے علاوہ معذور اور اقلیتی طلباء بھی درخواست جمع کرواسکیں گےطلاق یافتہ خواتین کےبچےاورشہید سویلین کےبچے بھی سکالر شپ کے اہل ہوں گے۔