ملتان( سٹاف رپورٹر ) ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پر گداگری میں ملوث 3 خواتین سمیت 5 مسافروں کو گرفتار کر لیا، ملزمان گداگری کے غرض سے سعودی عرب جا رہے تھے، گرفتار ملزمان میں شاہد عباس، عدنان حیدر، سمیرا بی بی، شہناز مائی اور آمنہ مائی شامل ملزمان کا تعلق ملتان، ڈی جی خان، وہاڑی اور جھنگ کے مختلف علاقوں سے ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم شاہد عباس اور عدنان حیدر بازو سے معذور ہیں اور بھیک مانگنے کے غرض سے سعودی عرب جا رہے تھےجبکہ ملزمہ سمیرا بی بی، شہناز مائی اور آمنہ مائی فروری 2024 بھیک مانگنے کے غرض سے سعودی عرب گئے تھےگرفتار ملزمہ 4 ماہ قبل ہی سعودی عرب سے پاکستان پہنچے تھے۔