• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابراعظم کو ڈارپ نہیں کیا، آرام دیا گیا ہے، اظہر محمود، شاہین شاہ آفریدی کا پاکستانی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو ڈارپ نہیں کیا گیا بلکہ آرام دیا گیا ہے اور وہ آرام کے بعد تازہ دم ہو کر آئیں گے۔ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر محمود نے کہا کہ بابر ہمارا نمبر ون پلیئر ہے۔انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی بھی آرام کے بعد تازہ دم واپس آئیں گے۔قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم بہت فٹ ہے اور جب آپ فٹ ہوں تو موسم تنگ نہیں کرتا، کوشش کریں گے پچ کو اپنے حق میں استعمال کریں۔ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا ہے۔
ملتان سے مزید