• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورمیں پری انجینئرنگ کا طالبعلم پراسرار طور پر لاپتہ

پشاور(کرائمرپورٹر )پشاور کے نجی کالج میں پڑھنے والا پری انجینئرنگ کا طالبعلم پراسرارطور پر لاپتہ ہوگیا، پولیس نے رپورٹ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے ۔ تھانہ تہکال پولیس کو دیئے گئے تھے تحریری درخواست میں مدعی عبدالقدوس خان نے بتایاکہ وہ راحت آباد امان آباد کا رہائشی ہے ، اس کا چھوٹا بھائی فرح قاسم ولد قاسم بادشاہ نجی کالج میں ایف اے سی پری انجینئرنگ کا طالبعلم ہے جو 11اکتوبر کو صبح گھر سے نکلا اور تاحال گھر واپس نہیں لوٹا۔ انہوں نے بتایاکہ فرح قاسم کو ہر ممکن جگہ ڈھونڈا اور تمام رشتہ داروں سے بھی رابطہ کیا تاہم اس کا کوئی آتہ پتہ نہیں چل رہا ہے جبکہ فرح قاسم کا موبائل فون نمبر بھی بند آرہا ہے ۔ تہکال پولیس نے روزنامچہ رپورٹ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے ۔
پشاور سے مزید