• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوستی پشاور ویمن ادبی میلہ 2 5نومبر کو منعقد ہوگا، ریاض محسود

پشاور (وقائع نگار)کمشنر پشاور ریاض محسود نے کہا ہے کہ ادبی میلے کے انعقاد سے خواتین کو ادب کی دنیا میں کی جانے والی خدمات اور آگاہی دینے کے وسیع مواقع میسر ہونگے۔ 25نومبر سے شروع ہونے والے خواتین ادبی میلے کو مکمل تعاون فراہم کیا جائیگا۔ ادب اور معاشرہ آپس میں لازم و مظلوم ہیں۔ ملک اور خصوصاً خیبرپختونخوا میں جاری مسائل کو ادب کے ذریعے ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے شہید بے نظیربھٹو وویمن یونیورسٹی پشاور، دوستی ویلفیئر فاؤنڈیشن اور خیبر پختونخوا کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی کے باہمی اشتراک سے دوستی ادبی ایڈیشن کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وائس چانسلر شہید بے نظیربھٹو وویمن یونیورسٹی ڈاکٹر صفیہ احمد تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔
پشاور سے مزید