پشاور(وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت پشاور میں گرمی کی شدت میں کمی کے باوجود شہری اور مضافاتی علاقوں میں گھنٹوں بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جار ی ہے جس نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ دورانیہ میں کمی کر کے ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے پشاور کے شہری علاقوں میں 6 سے 10 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ مضافاتی علاقوں میں 12 گھنٹے بجلی غائب رہنا معمول بن گیا ہے جسکی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔