راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں و ارداتوں میں شہری ایک گاڑی 20موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،9افراد سے جھپٹا مار کر ان کے موبائل چھین لئے گئے ۔اسلام آباد میں بھی 9 وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ ایک کار اور 6 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔تھانہ گولڑہ کے علاقے میں موٹر سائیکل اسلحہ کی نوک پر چھین لیا گیا۔ دو گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔تھانہ صادق آباد کے علاقہ صادق آباد میں 2موٹرسائیکل سوار محمدہادی مسعود سےموبائل اور35ہزارروپے ، ایران روڈ پر2نامعلوم ملزمان شہزاداحمد سے موبائل اور3ہزارروپے، سروس روڈ پر 2موٹرسائیکل سوار محمد عدنان خالد کی ہارڈ وئیر کی دکان سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور دکان کے غلے سے 30 ہزار روپے ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ رزاق ٹاؤن چاکرہ میں خضرحیات فاروق مال کی سپلائی کیلئے کریانہ سٹور آیا جہاں دو لڑکے گن پوائنٹ پر 25 ہزار روپے،تھانہ آراے بازار کے علاقہ خان محمد روڈ پر عفان احمد طارق اور اس کی بیوی سمیر اانعم سے 2 موٹرسائیکل سوار 2موبائل ،تھانہ دھمیال کے علاقہ چکری روڈ پرصابری دربار والی گلی میں 2موٹرسائیکل سوار سید شعیب کے بیٹے سید حمزہ علی سےموٹرسائیکل ،تھانہ روات کے علاقہ لوسر میں بائیکیا رائیڈرانوار احمد سے 3 ملزمان موٹرسائیکل ،موبائل ،شناختی کارڈ،پریس کارڈ چھین کر لے گئے ۔ وارداتیں اسلحہ کی نوک پر ہوئیں ۔ چوری کی دیگر وارداتوں میں بھی شہری لاکھوں کے زیورات اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے ۔