راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ ایس سی او ممبر ممالک کا اسلام آباد میں اجلاس خطے میں پاکستان کی اہمیت تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔ حکومت ایس سی او فورم سے بھرپور معاشی و تجارتی فوائد حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےحضرت امام حسن عسکری کی ولادتِ کی مناسبت سے ایامِ عسکری کے اختتامی روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مقدسی نے کہا کہ بدلتی کامرس نے دنیا بھر میں جہاں معیارِ زندگی بلند کیا ہے وہیں یہ سوچ پیدا کی ہے کہ تنازعات و اختلافات کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قانون کی مساوی عملداری سے معاشی سرگرمیاں تیز کی جا سکتی ہیں ۔