راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی پولیس نے 2ملزموں کو گرفتار کرکے 2کلو890گرام چرس برآمد کرلی ۔ 3ملزموں سے دو پستول اور 10لٹر شرا ب برآمد کی گئی۔ پولیس نے2کارروائیوں میں 12 قمار بازوں سے داؤ پر لگی رقم 33 ہزار 350روپے، 12 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد کرلئے۔ٹیکسلا پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم سے مسروقہ رقم 15 ہزار 500 روپے، 2 موبائل فون،موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کیا۔ تھانہ بنی پولیس نے 4 ملز موں کے قبضہ سے شہری سے چھینا گیا موٹرسائیکل اور 78 ہزار برآمد کر لئے۔اسلام آباد پولیس نے بھی 5افراد کو گرفتار کر کے پانچ پستول برآمد کر لئے ۔