راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)ڈینگی مچھروں کے حملے میں اضافے کے پیش نظر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں اجلاس ہوا جس کی صدارت ایڈ یشنل سی ای او حیدد شجاع نے کی ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کینٹ جنرل ہسپتال میں ڈینگی وارڈ بھی قائم کیاگیاہے جبکہ کینٹ کے تما م وارڈ زمیں بینر ز اور پوسٹر بھی آویزاں کئے گئے ہیں۔ ایڈیشنل سی ای او حیدر شجاع نے کہا ہے کہ تما م وارڈ ز میں ہنگامی بنیادوں پرسپرے جاری رکھاجائے، عوام کو بھی چاہیے کہ وہ عملہ سے ہر ممکن تعاون کریں۔