• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوجھا انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز، ٹی بی کے مریضوں کیلئے پاکستان کے پہلے پلمونری ٹیوبر کلوسز آئی سی یو کا افتتاح

اکراچی(اسٹاف رپورٹر )ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ٹی بی کے مریضوں کے لیے پاکستان کے پہلے آئی سی یو کا افتتاح کر دیا گیاجہاں ٹی بی کے مریضوں کے لیے سہولت مفت فراہم کی جائے گی، اوجھا میں اس آئی سی یو کافی الحال چار بیڈ کے ساتھ آغاز کیا گیا ہے اور جلد اس سہولت میں توسیع کی جائے گی ،وائس چانسلرڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر محمد سعید قریشی نے اوجھا انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز میں تختی کی نقاب کشائی کر کے اور فیتا کاٹ کر آئی سی یو کا رسمی افتتاح کیا، وائس چانسلر ڈاؤنے کہا کہ ملک میں ٹی بی کے پہلے آئی سی یوکا افتتاح تپ دق کے علاج کا ایک اور سہولت مرکز ہےجو جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔