پیرس( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) پاکستان کے درالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان حکومت اجلاس کے شاندار انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا اور خطے میں امن کی امید پیدا ہوئی ہے، یہ بات پاکستان مسلم لیگ (ن ) فرانس کے سینئر رہنما اور فرانس بزنس فورم کے چیرمین سردار ظہور اقبال نے پیرس میں شروع ہونے والی فوڈ نمائش میں پاکستان کی شرکت کے حوالہ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا حکومت وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ خصوصی طور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی خصوصی مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں اعلی انتظامات کےلئے کانفرنس کے موقع پر پرامن ماحول پیدا کیا۔