• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارٹر آف ڈیموکریسی کو گڑھے میں دفن کیا جا رہا ہے، اختر مینگل

بیلہ (نامہ نگار) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے جمہوریت کو بہترین انتقام کہنے اور ووٹ کو عزت دینے والوں پر طنز کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ بینظیر بھٹو اور نواز شریف کے چارٹر آف ڈیموکریسی کو آصف زرداری اور نواز شریف ایک گڑھے میں دفن کرنے جا رہے ہیں ،ووٹ آگے بڑھانے کیلئے تمام حدود کو پامال کیا گیا ، یہ سب کچھ یاد رکھا جائے گا ، سردار اختر مینگل نے مختلف ایکس پیغامات میں کہا کہ ووٹوں کو آگے بڑھانے کو یقینی بنانے کیلئے تمام حدود کو پامال کیا گیا اور یہ سب کچھ یاد رکھا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید