اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150کے ساتھ مل کر انسدادِ منشیات کے کامیاب آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک بحریہ کی متحرک قیادت کی بدولت 1.3 ٹن منشیات کی روک تھام ممکن ہوئی۔