اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطین، غزہ اور لبنان کے مسلمانوں کو مصیبت میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے،صہیونی ظلم کے شکار نہتے فلسطینیوں اور لبنانیوں کی مدد کیلئے حکومت نے امدادی فنڈ قائم کر دیا ، عوام بھی عطیات جمع کرائیں ، امدادی اشیاء کے 12 کارگوز فلسطین اور لبنان بھیجے جا چکے، 3145 خیمے، 12625 کمبل ، اشیا ئے خورونوش و ادویات شامل، انہوں نے یہ بات جمعہ کے روزاپنی زیرِ صدارت غزہ، فلسطین اور لبنان میں پاکستان کی جانب سے بھیجی جانے والی امداد کے حوالے سے بلائے گئےجائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی ظلم و استبداد کے شکار نہتے فلسطینیوں اور لبنانیوں کی مدد کیلئے حکومتِ پاکستان نے امدادی فنڈ قائم کر دیا ،پاکستانی عوام بالخصوص صاحب ثروت افراد بڑھ چڑھ کر اس فنڈ میں عطیات جمع کروائیں۔