• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونا فی تولہ 2 لاکھ 80 ہزار 900 روپے کی ریکارڈ سطح پر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سونے کی قیمت 3ہزار روپے فی تولہ کے اضافے سے نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور سونے کی فی تولہ قیمت2 لاکھ 80 ہزار 900روپے ہوگئی۔ چاندی کی قیمت میں بھی 50روپے فی تولہ کا اضافہ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 30ڈالر فی اونس کے اضافے سے 2682 ڈالر سے بڑھ کر 2712 ڈالر فی اونس کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ، عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 3000روپے فی تولہ کے اضافے سے 2 لاکھ 80 ہزار 900روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 2572روپے کے اضافے سے 2لاکھ 40ہزار 826 روپے ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید