• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یحییٰ سنوار کی میدان جنگ میں شہادت، اسرائیلی پروپیگنڈا بے نقاب

کراچی (عاطف خان ) حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی میدان جنگ میں لڑتے ہوئے شہادت نے اسرائیلی پراپیگنڈے کو بے نقاب کردیا ، سنوار نے اپنی زندگی کا آخری باب بھی ایک بہادر رہنما اور ایک مجاہدکے طور پر درج کروایا ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور صیہونی فوج بارہا دعویٰ کرتے رہے کہ یحییٰ سنوار ایک سرنگ میں چھپے ہو ئے ہیں اور انہوں نے اپنے چاروں اطراف صیہونی قیدیوں کو ڈھال بنا کر رکھا ہوا ہے ، تاہم یہدعویٰ اس وقت بے نقاب ہوگیا جب اسرائیلی فوج کی جانب سے سنوار کو شہید کئے جانے کے آخری لمحے کی ویڈیو جاری کردی ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یحییٰ سنوار نے فلسطینی کفایہ سے چہرے کو ڈھانپا ہوا ہے ، حماس سربراہ کو زخمی حالت میں ایک کرسی پر بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور جب اسرائیلی ڈرون سنوار کے قریب آتا ہے تو یحیی سنوار اپنے ہاتھ میں موجود چھڑی اس کی جانب اچھال دیتے ہیں اس کے بعد ویڈیو بند ہوجاتی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید