کراچی(این این آئی)شہر قائد میں موسم بدستور گرم ہے جس کے سبب ہفتے کو درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق اس دوران سمندری ہوائیں مختصر وقت کے لیے غیر فعال رہ سکتی ہیں۔جمعہ کوبھی شہر پر بلوچستان کی شمال مغربی سمت کی ہوائیں اثرانداز رہیں،آج اورکل ہوائوں کی سمت بلوچستان کے شمال مشرق کی جانب سے رہے گی۔پیر اور منگل کو عمرکوٹ اور تھرپارکر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے جبکہ صوبے کے باقی اضلاع میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے۔