• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی، دوبلوں کی متفقہ منظوری، 3 قائمہ کمیٹیوں کو ارسال

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) قومی اسمبلی نے جمعہ کے روز دو بلوں کی منظوری ،بل سینٹ میں منظوری کےبعد قومی اسمبلی میں آئے ہیں ،تین نئے بل قائمہ کمیٹیوں کو بھیج دئیے گئے، ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن تر میمی بل منظوری پرعمرایوب کااعتراض جس پر وزیر خزانہ نے کہا کہ آئندہ خیال رکھا جائیگا، اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت اجلاس میں قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی ، وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک نے ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن (تر میمی ) بل 2024 منظوری کیلئے پیش کیا ایوان نے شق وار بل کی منظوری دی اپو زیشن لیڈر عمر ایوب خان نے اعتراض کیا کہ بل قائمہ کمیٹی خزانہ کو بھیجے بغیر کیوں منظور کیا گیا قائمہ کمیٹی میں بل زیر بحث آنا چاہئے تھا اسمبلی وہ باڈی ہے جو منی بل پاس کرتی ہےاسمبلی ممبران براہ راست منتخب ہو کر آتے ہیں بل کی 23 شقیں ہیں کیا منسٹر نے خود اسکو پڑھا ہےحکومت سازی اس طرح نہیں ہوتی کیا آپ قائمہ کمیٹیوں کو ربڑ اسٹیمپ بنانا چاہتے ہیں انہوں نے سپیکر سے کہا آپ رولنگ دیں، وزیر مملکت نے کہا آئندہ خیال رکھا جا ئیگا۔
اہم خبریں سے مزید