• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وبائی امراض کے ذمہ دار تنگ نظر وزیر بلدیات اور نااہل میئر، اپوزیشن لیڈر بلدیہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) اپوزیشن لیڈر بلدیہ عظمی و نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ کراچی میں چکن گونیا، ملیریا، ڈینگی و دیگر وبائی امراض کے پھیلاؤ کے ذمہ دار تنگ نظر وزیر بلدیات اور نا اہل قابض میئر ہیں شہر میں وبائی امراض پھوٹ رہے ہیں جبکہ میئر کو اسلام آباد کی ہوائیں راس آگئیں ہیں انہوں نے کہا ہے کہ وزیر بلدیات اور میئر کراچی کے پاس کوئی وژن ہے نہ شہر کی کوئی فکر،یہ اپنے اپنے مشاغل میں مصروف ہیں۔ شہر میں کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، نالے گند سے بھرے پڑے ہیں اور بروقت جراثیم کش اسپرے نہ ہونے کی وجہ سے بیماریاں اور وائرل انفکشن تیزی سے پھیل رہے ہیںاسپتالوں میں تشخیصی کٹ ناپید ہیں، یہ صورتحال صوبائی محکمہ صحت کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے عوام پہلے ہی ٹوٹی سڑکوں اور کوڑے کے ڈھیروں کی صورت میں پیپلز پارٹی کے اقتدار کی سزا بھگت رہے ہیں
اہم خبریں سے مزید