• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 15پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں14 پیسے تک کم ہو گئی،یورو کی قیمت میں بھی 51پیسے تک کی کمی،پاؤنڈ کی قیمت میں 1.40روپے تک کا اضافہ، جمعہ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 15پیسے کی کمی سے 277.65 روپے سے کم ہو کر 277.50روپے اور قیمت فروخت 10 پیسے کی کمی سے 277.85 روپے سے کم ہو کر 277.75روپے ہو گئی ، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 14 پیسے کی کمی سے 277.76روپے سے کم ہو کر 277.62 روپے ہو گئی جبکہ قیمت فروخت 4پیسے کے اضافے سے 279.11روپے سے بڑھ کر 279.15 روپے ہو گئی۔،یورو کی قیمت خرید 51 پیسے کی کمی سے 299.75روپے سے کم ہو کر 299.24 روپے اور قیمت فروخت 40پیسے کی کمی سے 302.43روپے سے کم ہو کر 302.03روپے ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق جمعہ کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 1.35روپے کے اضافے سے 358.80روپے سے بڑھ کر 360.15 روپے اور قیمت فروخت 1.40روپے کے اضافے سے 362.10 روپے سے بڑھ کر 363.50 روپے ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید