• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظار پنجوتھا ایڈووکیٹ بازیابی درخواست، پیشرفت رپورٹ طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے 8اکتوبر سے لاپتہ پی ٹی آئی کے وکیل انتظار حسین پنجوتھا کی بازیابی کی درخواست پر پیشرفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے پولیس کو آئی بی اور آئی ایس آئی سے لوکیشن ٹریس کرنے کیلئے رابطہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ گزشتہ روز بازیابی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل فیصل فرید چوہدری، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر مصطفی تنویر اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ہفتے والے دن رپورٹ دی، گاڑی بھی ٹریس ہوئی ہے، پھر کیا ہوا ؟

اہم خبریں سے مزید