• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کمہوزٹ سرکل شہید بینظیر آباد نے مبینہ طور پرحوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرلیا،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤ ن کا سلسلہ جاری ہے ،حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان فرقان خالد اور انیس ابراہیم کو گرفتار کرلیا،ملزمان کو چھاپہ مار کاروائی میں چکرہ بازار نواب شاہ سے گرفتار کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید