• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد ٹائیفائید مہم، کانٹریکٹ ملازم کے دستخط، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

کراچی (بابرعلی اعوان /اسٹاف رپورٹر) نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں انسداد ٹائیفائید مہم کےایک کروڑ چالیس لاکھ روپے غیر قانونی طور پر کانٹریکٹ ملازم کے دستخط سے جاری کرنے کے معاملے پر پی ڈی ای پی آئی نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جبکہ مذکورہ ملازم ارسلان وحید کو اظہار وجوہ کا بھی نوٹس جاری کر دیا ہے ۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر محمد نعیم نے اس معاملے پر جمعے کو تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جس کے چیئرمین ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر خلیل اللہ میمن ہیں جبکہ اراکین میں ڈی ایچ او سینٹرل ڈاکٹر سہیل میمن اور پروکیومنٹ آفیسر اعجاز جمالی شامل ہیں ۔ کمیٹی کو پندرہ دنوں میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں ۔ دوسری جانب ارسلان وحید کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے پندرہ دنوں میں جواب طلب کیا گیا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید