• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ انتخابی بغاوت کیس، دستاویزات سیل رکھنے کی درخواست مسترد، مزید شواہد جاری

واشنگٹن (اے ایف پی) ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی بغاوت کے مقدمے کی سربراہ وفاقی جج نے گزشتہ روز مزید شواہد جاری کر دیے ،جو خصوصی وکیل جیک اسمتھ نے سابق امریکی صدر کے خلاف الزامات عائد کرنے کے لیے استعمال کیے تھے۔ڈسٹرکٹ جج تانیا چٹکن نے ڈونلڈٹرمپ کے وکلاء کی جانب سے امریکی صدارتی انتخابات کے نو دن بعددستاویزات کو 14 نومبر تک سیل رکھنے کی درخواست کو مسترد کر دیا، جس میں ٹرمپ ریپبلکن امیدوار ہیں۔مواد کے اجراءکے خلاف بحث کرتے ہوئے ٹرمپ کے وکلاء نے کہا کہ یہ انتخابی مداخلت کے متعلق ظاہری شکل پیش کر سکتا ہے اور جیوری پول کو داغدار کر سکتا ہے۔تانیاچٹکن نے کہا کہ اگرچہ بلاشبہ عدالتوں کا خود کو انتخابات میں شامل نہ کرنے میں عوامی مفاد ہے،تاہم دستاویزات کو جاری نہ کرنا بھی انتخابی مداخلت کے طور پر سمجھا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کو ان تک رسائی کا حق حاصل ہے۔
اہم خبریں سے مزید