• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا ڈیم فنڈ میں موجود رقم حکومت کے پبلک اکاوئنٹ میں منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا، مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈز اکٹھے کرنے سے متعلق مقدمہ کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے فنڈز میں موجود کل 23ارب،67کروڑ 83 ہزار43روپے کی رقم وفاقی حکومت کے پبلک اکائونٹ میں منتقل کرنیکا حکم جاری کرتے ہوئے اس حوالے سے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے نام پر کھولا جانے والا اکائونٹ بند کرنے کی ہدایت بھی دی، عدالت نے مذکورہ رقم پر زیادہ سے زیادہ منافع کے حصول کیلئے نجی بنکوں میں مجوزہ سرکاری اکائونٹ ہی کے ذیلی اکائونٹس کھول کر رقم وہاں پر منتقل کرنے کا کہا ہے ۔یاد رہے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل 3رکنی بینچ نے 9اکتوبر کی وفاقی حکومت اور واپڈا کی جانب سے اس رقم کی حکومت کو منتقلی کے حوالے سے دائر متفرق درخواستوں کی سماعت کی ،عدالت نے مذکورہ بالا حکم جاری کرتے ہوئے دیامر بھاشا، مہمند ڈیم کی تعمیر اور اس کیلئے فنڈز اکٹھے کرنے سے متعلق دائر درخواستیں نمٹا دی ہیں، عدالت نے قرار دیا ہے کہ وفاقی حکومت ایسے اقدامات کرے کہ نجی بنکوں سے ڈیموں کی تعمیر کے فنڈز کی رقم پر زیادہ سے زیادہ مارک اپ لیا جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید