• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ آسٹریلیا کیلئے مشاورت شروع، کپتانی کیلئے رضوان فیورٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے کئے جانے کا امکان ہے، بابر اعظم کے بطور کپتان استعفیٰ کے بعد نئے کپتان کے لئے وکٹ کیپر محمد رضوان فیورٹ ہیں، سلیکٹرز نے دورے کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب پر مشاورت شروع کردی ہے،امکان ہے کہ محمد حسنین ،آل راؤنڈر عامر جمال اور وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ کو بھی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کو اگلے ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے۔
اسپورٹس سے مزید