• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ٹی ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز کو شکست، نیوزی لینڈ فائنل میں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) خواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دل چسپ مقابلے کے بعد8رنز سے شکست دے دی۔ ڈینڈرا ڈوٹن کی آل رائونڈ کارکردگی بھی اس کے کام نہ آسکی، فائنل اتوار کو ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے درمیان ہوگا۔ جمعے کو شارجہ میں دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے نو وکٹ پر128رنز بنائے، جارجیا پلیمرنے 33 ، سوزی بیٹس نے26، ازابیلا 20 اور بروک ہالیڈے 18رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ڈینڈرا ڈوٹن نے22رنز کے عوض 4 ،ایفی فلیچرنے23رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں ناکام ٹیم 9 وکٹ پر 120 رنز بناسکی۔ کپتان ہیلی میتھیوز نے15، اسٹیفنی ٹیلر13 ،کیانہ جوزف12،ڈینڈرا ڈوٹن33 رنز بناسکیں۔ نیوزی لینڈ کی ایڈن کارسن نے29رنز کے عوض تین اور امیلیا کیر نے14 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

اسپورٹس سے مزید