• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم و اہم شخصیات کی انگلینڈ کو ہرانے پر قومی کر کٹ ٹیم کو مبارکباد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہوم گرائونڈ پر طویل انتظار کے بعد ٹیسٹ میچ جیتنے پر وزیر اعظم شہباز شریف ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سمیت کئی اہم شخصیات نے قومی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا ویلڈن ٹیم پاکستان ۔ انگلینڈ کے خلاف میچ میں پوری ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نعمان علی اور ساجد خان کی کارکردگی سب سے نمایاں رہی۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور دیگر نے ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اورکہا کہ ساجد خان اور نعمان علی نے شاندار بولنگ کرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔کامران غلام نے پہلے ہی میچ میں سنچری اسکور کرکے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

اسپورٹس سے مزید