• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعمان اور ساجد ٹیسٹ میں تمام 20 وکٹ لینے والے اسپنرز کا دوسرا جوڑا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نعمان اور ساجد خان ٹیسٹ میچ میں تمام20وکٹیں حاصل کرنے والے اسپنرز کا دوسرا جوڑا بن گئے۔ ان سے قبل انگلینڈ کی جم لیکر اور ٹونی لاک نے آسٹریلیا خلاف 1956 میں تمام 20 وکٹیں حاصل کی تھی ۔ اس کی خاص جم لیکر کی ورلڈریکارڈ 19 وکٹیں ہیں، ٹونی لاک کے حصے میں ایک وکٹ آئی تھی ۔ ملتان میں پاکستان کی جانب سے52سال بعد صرف دو بولرز نے کسی بھی ٹیم کی دونوں اننگز کو سمیٹنے کا کارنامہ انجام دیا، یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ساتواں جبکہ پاکستان کیلئے دوسرا موقع ہے ۔ نعمان علی نے 11 اور ساجد خان نے 9 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل پاکستان نے 1956 کے کراچی ٹیسٹ میں فضل محمود اور خان محمد کے مشترکہ آپریشن کی مدد سے آسٹریلیا کو 9 وکٹ سے ہرایا تھا، میچ میں فضل محمود نے 13اور خان محمد نے7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ پاکستان کے اسپنرز نے صرف تیسری مرتبہ ایک میچ کی تمام 20 وکٹیں لی ہیں۔ 1987 میں انگلینڈ کے خلاف توصیف احمد، عبدالقادر اور اقبال قاسم نے تمام 20 کھلاڑی آوٹ کیے تھے۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا 2،2 بار جب کہ جنوبی افریقا اور پاکستان ایک ایک بار یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔آخری بار 1972 میں آسٹریلیا کے ڈینس للی اور باب میسی نے انگلینڈ کے 20 کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔

اسپورٹس سے مزید