• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں رسائی

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) بحرین میں ایشین چیمپئن شپ جیتنے کے بعد پاکستان نے پہلی مرتبہ انڈر19عالمی والی بال چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ عالمی ایونٹ اگلے سال 24جولائی سے3اگست تک تاشقند اور ازبکستان میں کھیلاجائے گا، جس میں پاکستان کےعلاوہ21 عالمی ٹیمیں شریک ہونگیں، ان میں امریکا، ایران، الجزائر،کیوبا، ارجنٹائن، مصر، پولینڈ، بیلجیم، پوئرٹو ریکا، برازیل، فرانس، اسپین، بلغاریہ، تیونس، کینیڈا، اٹلی، ترکیہ، چین، جاپان، فن لینڈ شامل ہیں۔ ابتدائی مرحلہ24سے29جولائی تک کھیلا جائے گا ۔

اسپورٹس سے مزید